قتل یا حا دثہ ؟چوتھی منزل سے گرکر خاتون اینکر کی موت

نوئیڈا/15ڈسمبر یہا ںکے سیکٹر 77 میں واقع انکریت فاریسٹ اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل سے مشتبہ حالت میں گر کر خاتون نیوز اینکر رادھیکا کوشیک Radhika Kaushik (27) کی موت ہوگئی، واقع کے وقت فلیٹ میں ایک سینئر اینکربھی موجود تھا، رادھیکا دو مہینے پہلے ہی نوئیڈا کے چینل میں کام  کرنے لیے آئی تھی،
خاتون اینکر کے خاندان کی شکایت پر گوتم بدھ نگر پولیس نے سینئر اینکر کے خلاف قتل کا کیس درج کرلیا ہے-
ایس ایس پی ڈاکر اجے پال نے بتایا کہ اس معاملے میں سینئر اینکر راہل اوستھی پر الزام ہے، اس نے پولیس کو بتایا کہ یہ ایک حادثہ ہے، رادھیکا کسی بات کو لیکر پریشان تھی، اس نے بھی رات میں کافی شراب پی تھی، وہ ساڑھے تین بجے بالکنی کی ریلینگ کے پاس کھڑی تھی، میں باتھ روم میں گیا تھا، تبھی کسی کے نیچے گرنے کی آواز آئی، شور مچاتے ہوئے نیچے پہنچا اور گارڈ سے مدد مانگی-
پولیس کے مطابق جمعہ کو رادھیکا کی روم میٹ رات 9 بجے آفس چلی گئی تھی، فلیٹ سے شراب اور بیئر کی بوتلیں ملی ہے،
راہل نے کافی شراب پی ہوئی تھی، دونوں نے دیر رات آن لائن ڈنر آرڈر کیا تھا، کمیرے میں کئی جگہ کھانے کا سامان بھی بکھرا ملا-
اینکر کے والد نے بتایا کہ انکی بیٹی کبھی شراب نہیں پتی تھی، راہل بیٹی کے جلد پرموشن اور نام ہونے سے جلن رکھتا تھا، اسی وجہ سے اس نے اسکی سازش کے تحت قتل کردیا-
https://twitter.com/IndiaNEWSHunt1/status/1074009264920911872