فیض آباد کا نیا نام ایودھیا دیوالی کے موقع پر یوگی کا اعلان

لکھنؤ ۔ /6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر یو پی یوگی آدتیہ ناتھ ریاست کے ضلعوں کے نام تبدیل کرنے کے جنون میں مبتلا ہیں ۔ الہ آباد کا نام پریاگ راج رکھنے کے بعد انہوں نے ضلع فیض آباد کا نام تبدیل کرکے اسے ایودھیا کردیا ۔ دیوالی کے موقع پر آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ضلع فیض آباد آئندہ ایودھیا کے نام سے جانا جائے گا ۔ ایودھیا ہماری ’’آن بان شان ‘‘ کی علامت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ یہ مقدس شہر بھگوان رام کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ انہوں نے یہاں ایک میڈیکل کالج راجا دسرتھ کے نام سے قائم کرنے کا بھی اعلان کیا جو بھگوان رام کے والد تھے ۔ شام میں جنوبی کوریا کی خاتون اول کم جونگ سوک نے یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ دریائے سرجوک کے کنارے آرتی بھی اتاری ۔