فیض آباد کا نام ایودھیا کئے جانے کے بعد اب یہاں پر گوشت اور شراب پر امتناع عائد کرنے پر زور

فیض آباد۔ ضلع ایودھیا میں اب سادھو سنت شراب او رگوشت پر پابندی عائد کرنے کا یوگی ادتیہ ناتھ سے مطالبہ کررہے ہیں‘ حال ہی میں حکومت کے فیض آباد ضلع کا نام ایودھیا کیاتھا۔

ابھی تک یہ چیزیں ضلع فیض آباد کے شہر ایودھیا میں ہی ممنوع تھیں ۔ اس میں رام نگری کا پانچ کوس علاقے آتا ہے او راب مانگ چودہ کوس علاقے تک کی جارہی ہے۔ رام جنم بھومی کے پرامکھ سوامی ستیندر داس کے بشمول کئی سنتوں نے یہ مانگ رکھی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ گوشت اور شراب سے تشدد اور آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے‘ جو کے رام نگری میں ٹھیک نہیں ہے‘ اس لئے ان چیزو ں پر امتناع عائد کرو۔

وہیں حکومت نے جانکاروں سے دستور رائے مانگی ہے۔

ایودھیا کے علاوہ کچھ سادھو سنتوں نے کرشنا نگری میں بھی مذکورہ اشیاء جات پر امتناع کی مانگ کی ہے۔ ایسے میں حکومت ‘ متھرا‘ برسانا‘ گوردھن اور گوگل میں برسرعام شراب او رگوشت کی فروخت پر یہاں پر امتناع عائد کرسکتی ہے۔