فیض آباد کا نام اب ’’اجودھیا ‘‘ کردیا گیا ۔ ایئر پورٹ کا نام بھی بدلنے کا یوگی حکومت کا فیصلہ 

اجودھیا : اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے ضلع فیض آباد کا نام تبدیل کر کے ایودھیا رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ مسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے دیوالی کے دیپ اتسو کے دن رام کتھا پارک میں اپنے خطاب میں کہا کہ فیض آباد اب ایودھیا کے نام سے جانا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ رام کے نا م سبھی لوگ ایک دیپ جلا کر اتسو منائیں ۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ایودھیا میں تعمیر ہورہے میڈیکل کالج کا نام بھی راجا شرتھ کے نام پر ہوگا ۔

اور انہوں نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ شہر میں موجود انٹر نیشنل ایئر پورٹ کا نام بدل کر بھگوان شری رام کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پوری ایودھیا کو سیاحتی مقام بنانے کا عزم کیاگیا ہے۔ اترپردیش ریاست میں کوریا کی خاتون اول کم جون سک کا پرجوش استقبال کیاگیا ۔ اس موقع پر یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ ہندوستان اور جنوبی کوریا کے رشتہ مضبوط ہورہے ہیں ۔ اس موقع پر یوگی جی نے وزیر اعظم نریندرمودی کی خوب تعریفیں کیں اور کہا کہ انہیں کے بدولت جنوبی کوریا اور ہندوستان کے راستے استوار ہوئے ہیں ۔ انہوں نے مودی حکومت کے اسکیموں کے تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت ملک کی عوام کیلئے مختلف قسم کے فلاحی اسکیمیں چلارہی ہیں ۔ اورغریب عوام اس سے استفادہ کررہے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ یوگی جی نے کہا کہ ایودھیا نگری کو ہم خوبصورت سیاحتی مقام بنائیں گے اور ساری دنیا میں اس کی چرچہ ہوگا ۔ مسٹر یوگی نے کہا کہ سارے ملک میں دیوالی منائی جاتی ہے ۔ یہ ایودھیا کی پہچان ہیں ۔ کیونکہ یہیں بھگوان رام ونواس سے لوٹ کر آئے تھے ۔ تو یہاں کی عوام نے ایودھیا کو سجایا تھا اور دئے روشن کئے تھے ۔ اسی وجہ سے سارے ملک میں دیوالی منائی جاتی ہے۔ مگر ایودھیا کو نظر انداز کیاجارہا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

وزیر اعلی نے ریاستی عوام کو دیوالی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ آپ لوگ آلودگی سے پاک دیوالی منائیں ۔ اس موقع پر جنوبی کوریا کی خاتون اول کم جون سک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیر اعظم نریندر مودی جی اوروزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ دوہزا ر سال پرانہ جنوبی کوریا اورہندوستان کا یہ رشتہ اوربھی گہرا ہوگا ۔