واشنگٹن: مشہور فیشن میگزین ’ووگ ‘ کے سرورق پر سعودی شہزادی ہیفابنت عبد اللہ السعود کی تصو یر شائع ہوئی ہے۔جس پر کچھ لوگوں نے احتجاج کیا ہے ۔ووگ کے سعودی عرب کے ایڈیشن میں شائع ہونے والی اس تصویر میں شہزادی ہیفا سفید لبادہ اوڑھے اونچی ایڑ ی کے جوتے پہنے ایک کنور ٹیبل گاڑی میں بیٹھی دکھائی دیتی ہے ۔
اس رسالہ کو سعودی عرب کی خواتین کے نام سے معنون کیا گیا ہے او راس میں ولی عہد محمد بن سلمان کی جاری کردہ اصلاحات کو سراہا گیا ہے ۔شہزادی ہیفا جو شاہ عبدلعزیز کی صاحبزادی ہیں ۔ہیفا میگزین میں کہتی ہے کہ ہمارے ملک میں بعض قدآمت پرست ہیں جنہیں تبدیلے سے ڈر لگتا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ وہ ان تبدیلیو ں کی پر جود حمایت کرتی ہیں ۔دوسری جانب انسانی حقوق کے کارکنو ں نے اس تصویر پر تنقید کی ہے ۔او راس کے خلاف احتجاج کرنے پر انہیں گرفتار کیا ہے ۔