فیس بک پوسٹ کے سبب انڈیا کے تیز گیند باز محمد شامی ایک بار پھر نشانے پر

نئی دہلی:محمدشامی جن کا سال2015کے ورل کپ کے دوران کافی شہرت ملی تھی پھر ایک مرتبہ سوشیل میڈیا پر اپنے فیس بک پوسٹ کی وجہہ سے سرخیوں میں ہیں جس میں و ہ اپنی بیٹی کی سالگرہ مناتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں‘ بالخصوص ان کی اہلیہ جو بناء حجاب میں اس تصوئیر میں نظر آرہی ہیں ان کا فیس بک صارفین کا تیکھا تبصرے دیکھنے کو مل رہا ہے۔

قبل ازیں کھلاڑی کو کئی لوگ جس میں علماء اور ان کے رشتہ دار بھی شامل کی برہمی کا اس وقت سامنا کرنا پڑا جب ان کی اہلیہ نے حجاب کے استعمال سے انکار کے فیصلہ سامنے آیاتھا۔اس بار انہوں نے اپنی دوسال کی بیٹی ایرہ کی سالگرہ تقریب کی کچھ تصوئیریں فیس بک پر پوسٹ کی ‘ مگرانٹرنٹ کے چوکیداروں نے پر منفی تبصرہ کرنا شروع کردیا۔

جبکہ کئی لوگوں نے شامی اور ان کی بیٹی کو مبارکباد بھی پیش کی مگر وہیں پر کچھ ایسے لوگ بھی تھے جو اپنا منفی تبصرہ چھپا نہیں سکے۔

قبل ازیں سال2016میں شامی نے اپنی بیوی کے بناء آستین والے کپڑوں کی تصوئیر تنقیدوں کا جواب دیتے ہوئے کہاتھا کہ’’ ویری گڈ مارننگ۔ ہر کسی کوزندگی میں مقام حاصل نہیں ہوتا۔خوش قسمت والے ہی ہوتے ہیں جنھیں یہ نصیب ہوتا ہے۔جلتے رہو!یہ دونوں میری زندگی اور جیون ساتھی ہیں‘ مجھے اچھی طرح معلوم ہے کیا کرنا ہے۔ ہمیں اپنے اندر بھی دیکھنا ہے ہم کتنے اچھے ہیں‘‘۔۔