حیدرآباد : ایک ۲۱؍ سالہ انجینئرنگ کی طالبہ نے مبینہ طور پر ایک بلڈنگ سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی ۔ یہ واقعہ جمعہ کے دن چکڑپلی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا ۔ پولیس اطلاع کے مطابق متوفی کی شناخت ۲۱؍ سالہ سشمیتا سے کی گئی ہے ۔ سشمیتا گھٹکیسرمیں واقع ایک خانگی انجینئرنگ کی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ وہ اپنے والدین کی سب سے بڑی اولاد تھی ۔
سشمیتا کے والدین کی مالی حالت خراب تھی اسے پتہ تھا کہ وہ اپنے والدین سے فیس کے تعلق سے بات کرے گی تو کچھ فائدہ نہیں ہونے والا ہے ۔ اس لئے اس نے فیس کے بارے میں اپنے والدین سے کچھ نہیں کہا ۔ جب کالج انتظامیہ نے سشمیتا کے والدین کو فیس کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے اس تعلق سے لاعلمی کا اظہار کیا ۔ جب سشمیتا سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے والدین کو اپنی فیس کے تعلق سے کیوں نہیں بتایا کہ اس نے کہا کہ میں اپنے والدین پر فیس کو لے کر دباؤ بڑھانا نہیں چاہتی تھی ۔ سشمیتا اپنی فیس کے تعلق سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی اس نے جمعہ کے دن چکڑ پلی پولیس اسٹیشن حدود میں واقع برنداون کالونی میں کئی منزلہ عمارت سے چھلانگ لگادی ۔
مقامی لوگو ں نے اسے فوری دواخانہ پہنچایا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگئیں ۔