سعودی سفیر ڈاکٹر سعود الساطی نے کہاکہ ہم نے تحقیق کرلی ہے فیفا فٹ بال پر کلمہ طیبہ نہیں لکھا گیا یہ بالکل غلط خبر ہے اور سعودی عرب کو بدنام کرنے کی سازش ہے
نئی دہلی۔ فیفا ورلڈ کپ کے دوران فٹبال پر سعودی پرچم کی آڑ میں کلمہ طیبہ شائع کرنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے سعودی سفیر برائے ہندڈاکٹر سعودالساطی نے کہاکہ ہم نے واقعہ کی تحقیق کرلی ہے او ریہ پوری طرح بناؤٹی اور جھوٹی خبر ہے ۔
یہ بات سعدی سفیر مولاناشبیر نقشبندی کو بذریعہ فون بتائی ہے۔ فیفافٹ بال پر کلمہ طیبہ لکھے جانے پر ظاہر سی بات ہے کہ مسلمانوں میں بے چینی پائی جاے گی اور اس کا اظہار مسلمانوں کی جانب سے سوشیل میڈیا پر بھی کیاجارہا ہے۔
لیکن یہ پہلاموقع نہیں ہے جب فٹ بال سعودی پرچم کے ساتھ منظر عام پر آیا ہے بلکہ اس سے قبل بھی ایسے فٹبال بحث کاموضوع بنی تھی اور نمائندہ نے خود اس طرح کے فٹبال سوشیل میڈیا پر دیکھا بھی تھااور اب
جبکہ سعودی سفیر نے بھی اس کی تردید کردی ہے کہ ایسی کوئی فٹ بال نہیں بنائی گئی تو ظاہر سی بات ہے کہ یہ خبر کئی سالوں سے سوشیل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
انجمن پیشواہان مذاہب کے سربراہ مولانا شبیر نقشبندی نے سعودی سفیر کو اس تعلق سے مطلع کرتے ہوئے فون پر پیغام بھیجا اور اس کی تصدیق کرنے کو کہا۔
اس وقت سعودی سفیر ہوائی جہاز میں تھے او ردہلی سے جدہ جارہے تھے۔ ایس ایم ایس کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں جدہ پہنچ کر اس کی تصدیق کرتاہوں کہ فٹ بال پر سعودی پرچم شائع کیاگیا ہے یا نہیں۔
شام جدہ پہنچنے پر ڈاکٹر سعو دالساطی نے مولانا شبیر نقشبندی کو ایس ایم ایس کے ذریعہ پوری جانکاری مہیاکراتے ہوئے کہاکہ یہ خبر پوری طرح غلط او ربناوٹی ہے اس طرح کی کوئی فٹ بال بہیں ہے جس میں سعودی پرچم شائع کیاگیا ہو۔
انہوں نے لکھا کہ یہ سعودی عرب مخالف لوگوں کی شرارت ہے جو اس طرح کی غلط خبریں سوشیل میڈیاپر پھیلارہے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ ہم آخری سانس تک اسلام کا تحفظ کریں گے