لاہور ۔ 30 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستان کے طاقتور فوجی ادارہ اور پریشانیوں میں گھیرے ہوئے شریف خاندان کے درمیان ’’ معاملت ‘‘ کی اطلاعات کے دوران معزول وزیراعظم نواز شریف آج اچانک سعودی عرب روانہ ہوگئے ۔ حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ( ن ) نے کہا کہ نواز شریف آج شام سعودی ایرلائن کے طیارہ سے سعودی عرب روانہ ہوگئے جہاں ’’ اہم معاملت پر ‘‘ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولیعہد محمد بن سلمان سے ان کی بات چیت ہوگی ۔ 67 سالہ نواز شریف پنامہ پیپر اسکینڈل میں 28 جولائی کو سپریم کورٹ کی طرف سے وزیراعظم کے عہدہ کے لیے نا اہل قرار دئیے جانے کے بعد مستعفی ہوگئے ۔ جس کے بعد سے اس ملک کے ’ انتہائی سیاسی خاندان اور اپنی جماعت کی قیادت کرنے والے نواز شریف کا مستقبل معلق ہوگیا ہے ۔۔