ہیلسکنی:فن لینڈیوروپ کاپہلا شہر بن گیا ہے جو اپنے بے روزگار شہریوں کو ماہانہ 560یورو(587ڈالرس) ادا کریگا‘ تاکہ اس سماجی تجربے کے ذریعہ حکومت غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ کو یقینی بناسکے۔
#Finland has become the first country in Europe to pay its #unemployed citizens a basic monthly income https://t.co/sU5elfQIN0 @guardian
— thisisFINLAND (@thisisFINLAND) January 3, 2017
Finland will conduct an experiment testing a #basicincome. What is it all about? Watch the video! https://t.co/XJAbUg8nO5 @Kela_uutiset
— thisisFINLAND (@thisisFINLAND) January 3, 2017
مقامی سرکاری ایجنسی کے ای ایل اے کے اوللی کنگاس نے آج کہاکہ یکم جنوری سے دوسال کے تجربے کے طور پر 2000افرادکو منتخب کیاجائے گا جو مذکورہ اسکیم سے مستفید ہوں گے
۔یہ منتخب2000بے روزگار افرا دکوہرماہ560یورودئے جائیں گے ‘ جس کے خرچ کے متعلق ان پرکوئی جوابدہی عائد نہیں کی جائے گی’ اگر وہ پہلے سے کوئی مرعات حاصل کرچکے ہیں تو مذکورہ رقم سے پیسے وصولے جائیں گے۔
پچھلے سال نومبر میں کئے گئے سروے کے مطابق فن لینڈ جس کی آبادی 5.5ملین ہے اور اس میں بے روزگاری کی شرح 8.1فیصد ہے مجموعی طور پر 213,000لوگ یہاں بے روزگار ہیں جو پچھلے سال کے برابر ہے۔