فنکار نے شفاف سلک شیٹ پر سنہری سیاہی سے مقدس قرآن تحریر کیا۔

 

باکو: ازر بائیجان کی رہنی والی ایک آرٹسٹ نے شفاف کالی سلک شیڈ پر مقدس قرآن شریف تحریر کیا۔33سالہ تنزولہ میمیدزادی نے تین سال میں سلک میٹریل

پر مقدس قرآن شریف تحریر کرتے ہوئے دنیاکا پہلاورژن تیار کیاہے۔

اس پینٹر او رڈیکوریٹر نے اس مقدس کتاب کی تحریر کے لئے پچاس میٹر شفاف کالے سلک اور 15,000ملی میٹر س گولڈ اور سلور سیاہی کا استعمال کیا ہے۔

ترکی کی مرمارا یونیورسٹی میں آرٹ کی تاریخ کی تعلیم حاصل کرنے والی میمیدزادی نے کہاکہ قرآن فہمی کے بعد اس پراجکٹ کا اغاز کیا

اور مختلف میٹریلس پر اب تک تحریرکیا تھا سوائے سلک کے۔MyModernMet.comکے مطابق انہو ں نے 164فٹ کی سلک شیٹس اس عظیم کے تکمیل کے لئے استعمال کیاہے۔

پورٹل کے مطابق’’ سونے اور چاندی کی انک سے تحریر کئے گئے اس خوبصورت متن کی رسم اجرائی ڈیانڈ ‘ ترکی مذہبی امور کی صدر کے ہاتھوں عمل میں ائی ہے