بنگلورو:فلپ کار نے موبائیل فون ‘ ٹی وی ‘ لیپ ٹاپ‘ ٹیاپس ‘ کیمرہ اور دیگر سامان پر رعایتی سیل کا اعلان کیا ہے۔ کچھ دن قبل امیزان نے اپنے اگلے سیل کی تاریخ کا انکشاف کیاتھا‘ اور فلپ کارڈ بھی یوم آزادی کے موقع پر اسی وقت کے درمیان اپنا ڈسکاونٹ سیل پیش کرنے کی تیاری کررہا ہے۔
فلپ کارڈ کا سیل 9اگست سے شرو ع ہوگا اور 11اگست تک جاری رہے گا۔ زائیومی کی چاہنے والے ریڈمی نوٹ4کے 72گھنٹوں تک جاری رہنے والے سیل سے استفادہ اٹھا سکیں گے۔ اسکے علاوہ ایچ ڈی ایف سی کریڈٹ کارڈ ہولڈرس کے لئے مزید ڈسکاونٹ کی پیش کش کی جارہی ہے ۔ ای کامرس ویب سائیڈ بڑے فریڈم سیل کے موقع پر مختلف ڈسکاونٹس کی پیش کش کررہے ہیں۔
دی موٹو ایم او رموٹو جی پلس جسکی قیمت 15,999اور16,999وہ 12,999اور14,999تک دستیاب رہے گا۔ اسی طرح لینوا کے 5نوٹ جس کی قیمت 12,499ہے اس کو 9999میں خریدا جاسکے گا‘ جبکہ کے 6پاؤر کی قیمت9999ہے جس پر ایک ہزار کا ڈسکاونٹ دیاجارہا ہے ۔ گوگل پکسل ایکس ایل کی قیمت 67,000سے گھٹا کر48,999تک رکھی گئی ہے او ریہ تمام رعایتیں فلپ کارڈ سیل پر دستیاب ہیں۔
ائی فون 6پر بھی رعایت کے متعلق غور کیاجارہا ہے۔ اسمارٹ فونس کے علاوے فلپ کارڈ ٹی وی ‘ لیاپ ٹاپ اور ٹیاپس پر بھی رعایت کی پیشکش کررہا ہے