انوپم کھیر اسٹارر ’دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر ‘ فلم پر مسلسل ہنگامہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس معاملہ پر سیاسی بیان بازی بھی شروع ہو گئی ۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبدللہ نے اس معاملہ میں بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے طنز کیا ہے۔
انہوں نے کہا، ’’ میں اس لمحہ کے لئے اب انتظار نہیں کر سکتا جب وہ ’دی انسینسیٹیو پرائم منیسٹر‘ فلم بنائیں گے۔ یہ ایکسیڈینٹل ہونے سے بھی بہت برا ہے‘۔ غور طلب ہے کہ فلم سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے میڈیا صلاح کار سنجے بارو کی کتاب پر مبنی ہے۔ جمعرات کو فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ، جس کے بعد سے فلم کی مخالفت شروع ہوگئی ہے۔
تین منٹ کے جاری ٹریلر میں منموہن سگھ کو کانگریس کی اندرونی سیاست کا مارا ہوا دکھایا گیا ہے۔ اس میں کئی جگہ سونیا گاندھی ، راہل گاندھی اور پرینکا کو منموہن سنگھ پر نشانہ سادھتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔
Can’t wait for when they make The Insensitive Prime Minister. So much worse than being the accidental one.
— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) December 28, 2018