ممبئی : قادر خان کے والد مولوی عبدالرحمان ایک زبر دست عالم تھے ۔اور عربی زبان میں پوسٹ گریجویٹ تھے ۔ انہوں نے ہالینڈ ہجرت کر گئے تھے ۔ اور انہوں نے وہاں ایک مدرسہ کھولا تھا ۔ انتقال سے انہوں نے قادر خان کو نصیحت کی کہ وہ عربی زبان اور اسلامی قوانین و قرآن کی تعلیم سے وابستہ ہوجائیں ۔ اس کے جواب میں قادر خان نے کہا کہ انہیں اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ۔
ان کے والد صاحب نے ان سے کہا کہ کیاوہ فلموں میں داخلے سے پہلے فلموں کے بارے میں علم تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی تعلیمات کافی دلچسپ ہیں ۔ قادر خان نے اپنے والد کی نصیحت کے مطابق اسلامی تعلیمات میں دلچسپی لینے لگے ۔او رانہوں نے 1993ء ء میں حیدرآباد دکن کے عثمانیہ یونیورسٹی سے اسلامک اسٹڈیز میں ماسٹرس کی ڈگری حاصل کی ۔اور عربی زبان سیکھی ۔ انہوں نے فلموں می مصروفیات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے ایک ایسی ٹیم تیار کی جو اسلامی نصاب تیار کرسکے ۔
قادر خان کا کہناتھا کہ قرآن مجید میں جو احکامات ہیں وہ ساری انسانیت کے ہدایات ہیں ۔اور مسلمان اس کے مطابق اپنی زندگی گذاریں ۔ قادر خان نے دوبئی ، کینیڈا اور انڈیا (ممبئی ) میں اسلامک مرکزقائم کئے ۔ انہوں نے تقریبا ۲۵؍ سال قبل اسلامی مراکز قائم کئے۔ ان مراکز میں عربی زبان ، حدیث شریف ، تاریخ اسلام ، عبادت،فقہ ، تفسیر ، ائمہ اربعہ کے بارے میں سکھا یا جاتا ہے ۔