فلمی اداکارہ عائشہ ٹاکیہ کے شوہر فرحان اعظمی کو ہندوسینا کی دھمکی

ممبئی:ایک ہندو کارکنوں کی تنظیم نے مبینہ طور پر مہارشٹرا سماج وادی پارٹی یوتھ پریسڈنٹ فرحان اعظمی کو جان سے مرنے کی دھمکی دی ہے۔ فرحان جو فلمی اداکارہ عائشہ ٹاکیہ کے شوہر بھی ہیں نے چہارشنبہ کے روز اس ضمن میں راجستھان ہندو کارکنوں کے گروپ او ردعوی کے مطابق یہ ہندوسینا کے لوگ ہیں‘ کے خلاف ایک ایف ائی آر درج کروائی ہے ۔

انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق ایف ائی آر میں لکھاگیا ہے کہ گروپ کے گاڑی ‘ گھر اور ان کے دفتر میں بم رکھنے کی دھمکی دی ہے۔ایف ائی آر کے مطابق مذکورہ گروپ نے بڑے پیمانے پر نفرت انگیز زبان کا استعمال کرتے ہوئے فرحان اور ان کے گھر والوں کے لئے مسلم سماج کے ساتھ گالی گلوج بھی کی ۔

جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ فرقہ وارانہ ماحول پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔فرحان کے والد ابو عاصم اعظمی سابق راجیہ سبھا ممبر کو بھی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ ایف ائی ائی ممبئی پولیس‘ کمشنر آف پولیس ممبئی ائی پی ایس دیوان بھارتی کے پاس درج کرائی گئی ہے۔خبروں کے مطابق ہندوگروپ نے پیر کی رات فرحان کو فون کرتے ہوئے کہاکہ ’’ تمہارے باپ کو کہہ دیں وہ جانوروں کی طرح پکارنا بند کرے نہیں تو اس کو اڑادیاجائے گا۔ اس کے علاوہ اویسی کے بچوں کو بھی بول دے انہیں بھی نہیں چھوڑیں گے‘‘۔

بالی ووڈ اداکارہ عائشہ ٹاکیہ سے شادی کرنے بھی ان لوگوں نے اعتراض جتایا۔ مبینہ طور پر ا ن لوگوں نے کہاکہ ’’ تم سارے لوگ جانور ہیں۔کیا تم بھول گئے تم نے ایک ہند و لڑکی سے شادی کرکے لو جہاد کو بڑھاوا دیا ہے؟‘‘۔ درج ایف ائی آر کو فرحان نے ٹوئٹر پر شیئر بھی کیا۔