فلسطین اسرائیل کے امن و امان کیلئے مودی کی تاریخی کوشش نہایت اہم:نجمہ ہبت اللہ

امپھال: وزیر اعظم نریندر مودی کیہ کابینہ کی رکن سابق وزیر اقلیتی امور اور منی پور کی گورنر ڈاکٹر نجمہ ہبت اللہ کا کہنا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن وامان کے قائم کے لئے نریندر مودی کا یہ دورہ تاریخی ہے۔

اور اس دورے سے عمومی طور پر امن و عالم اور خصوصی طور پر اس خطے میں امن و شانتی کے قیام میں بہت مدد ملے گی۔انھوں نے کہا کہ جب وہ وزیر اقلیتی امور تھیں اس وقت فلسطین کے رہنما محمود عباس سے یہ بات کہہ چکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہاس وقت مودی جی کے علاوہ کو ئی ایسا لیڈر نہیں ہے اس پر ان دونوں ملکوں کو اعتماد ہو۔

دونوں ملکوں کے درمیان ثالثی کے تمام کوششیں اب تک نا کام رہی،لیکن اب مودی نے نہ صرف فلسطین اسرائیل بلکہ دنیا کے دیگر ممالک کے درمیان ماحولیاتی مسائل پر مثبت کوششوں کےُ ذریعہ عوام کا اعتماد حاصل کیا۔

ہبت اللہ نے مزید کہا کہ ان دونوں کے درمیان اختلافات ہمارے ملک کی آزادی سے پہلے ہے اور جس طرح کوشش اور نتائج مودی جی کے رہے مجھے یقین ہے کہ وہ کامیاب نگے۔

اور امن کے چاہنے والوں کے نیک خواہشات ان کے ساتھ ہے۔
کاس گنج فساد