فصلیں تباہ کرنے پر کسانوں نے ۷۰۰ ؍ آوارہ گائیوں کو سرکاری اسکول میں کو بند کردیا ۔

 

علیگڑھ : فصلیں تباہ کرنے پر کسانوں نے مقامی کسانوں نے تقریبا ۷۰۰؍ گائیوں کو ایک سرکاری اسکول اور ایک ہیلتھ سنٹر میں بند کردیا ۔ ان کسانوں کا الزام ہے کہ یہ گائیں ان کی فصلوں کو تباہ کررہی ہیں۔ ایک کسان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ گائیں کئی دنوں سے ہماری فصلیں تباہ کررہی ہیں ۔ ہم نے گاؤ رکھشا اور حکومت سے بھی اس کی شکایت کی تھی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ ‘‘

اس مسئلہ پر بات کرتے ہوئے علیگڑھ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سی بی سنگھ نے کہا کہ مختلف اضلاع میں گاؤ شیلٹرس تعمیر کئے جارہے ہیں ۔‘‘ انہوں نے کہا کہ گاؤں والوں کی جانب سے ہمیں ایک شکایت موصول ہوئی کہ آوارہ گائیوں کو سرکاری اسکول اور ہیلتھ سنٹر میں بند کیاگیا ہے۔میں نے سب ڈیوژنل مجسٹریٹ کو جائے مقام کا جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے ۔ گاؤں کی اہم شخصیات کے تعاون سے اس مسئلہ کو حل کیا جاسکتا ہے ۔‘‘ایک کسان نے کہا کہ بلند شہر کے کسان بھی اسطر ح کی پریشانی سے دوچار ہیں ۔

وہ اپنی فصلوں کو بچانے کیلئے رات میں بھی اس بھیانک سردی میں کھیتوں کی نگرانی کررہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری فصلیں روزانہ خراب ہورہی ہیں ۔ ہم اس تعلق سے بہت ہی تشویش میں مبتلا ہیں ۔ علیگڑھ کے سینئر سپرینڈنٹ آف پولیس اے کے سہانی نے کہا کہ ریاستی انتظامیہ نے آوارہ گائیوں کو گاؤشیلٹرس میں بھیجنے کا انتظام کیا تھا لیکن کچھ لوگوں نے ان گائیوں کو کاٹے جانے کی جھوٹی افواہ پھیلنے پر ان پرحملہ کردیا ۔ ‘‘ گائیوں کو بند کرنے کے الزام میں ایک کیس درج کر کے چار افراد کوحراست میں لیا گیا ۔