اسٹاک ہوم ۔ 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) فزکس میں نوبل 2018ء کا ایوارڈ تین محققین کے حصہ میں آیا۔ انہوں نے لیزرفزکس کے شعبہ میں نئی ایجاد سے آنکھوں کی سرجری کیلئے انتہائی عصری نوعیت کے آلات کے استعمال کی راہ ہموار کردی جس سے آنکھوں کی تکلیف میں مبتلاء مریضوں اور ڈاکٹروں کو اب آسانیاں ہوجائیں گی۔ امریکہ کے آرتھر اشکین کو نو ملین سویڈیش کورونر (1.01 ملین ڈالرس) کے نصف حصہ کا حقدار قرار دیا گیا جبکہ فرانس کے جیرارڈ مورو اور کینیڈا کی ڈونا اسٹریک اینڈ انعام کی مابقی نصف رقم کو شیئر کریں گے۔ ڈونا اسٹریک لینڈ فزکس کا نوبل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی تیسری خاتون ہیں۔