نئی دہلی۔ جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ این ایف سی ایچ گورننگ کونسل اراکین کے ہمراہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے سارے ملک میں مثال مانے جانے والی درگاہ اجمیر کا بہت جلد دورہ کریں گے۔مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ راجستھان میں واقع درگاہ اجمیر کا فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے بہت جلد دورہ کریں گے۔
سرکار ی بیان کے مطابق یونین منسٹر نے نیشنل فاونڈیشن فار کمیونل ہارمونی( این ایف سی ایچ) کی اکیسوی سالانہ اجلاس میں اس بات کااعلان کیاہے۔این ایف ایچ سی کے اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہاکہ دنیا کی دوسری بڑی آبادی ہونے کے باوجود ہندوستان کبھی بھی شدت پسندی کے اثر کی زد میں نہیں آیا۔اس کامیابی کا سہرہ اقلیتی طبقے اور ان کے مذہبی رہنماؤں کے علاوہ ہمارے ملک کی مشترکہ تہذیب کے سر جاتا ہے‘۔
پچھلے مملکتی وزیر ہنس رام گنگا رام اہیر نے پارلیمنٹ میں کہاتھا کہ2017میں ملک کے اندر 822فرقہ وارانہ کشیدگی کے واقعات پیش ائے ہیں‘جبکہ 2016میں703اور 2015میں پیش آنے والے واقعات کی تعداد715ہے