فرضی قوم پرستی کو ووٹ دینے سے گریز کریں

پناجی۔ گوا کے کیتھولک چر نے منگل کے روزبالراست طریقے سے لوگوں کو دائیں بازو پارٹیوں کو ووٹ دینے سے گریز کرنے کے لئے کہاتاکہ ’’ اپنی آزادی اور سکیولر اقدار‘‘ کو بچایاجاسکے اور ’’ فرضی قوم پرستی کی دہشت‘‘ کو مسترد کیاجاسکے۔

دوصفحات پر مشتمل اعلامیہ بڑی پیمانے پر ووٹ دیں‘ چالاکی کے ساتھ ووٹ دیں میں یہ بھی اپیل کی گئی کہ وہ عام انتخابات اوراسمبلی الیکشن میں فیصلہ کن ووٹ دیں۔

اس میں کہاگیا ہے کہ ’’ صاف اور فیصلہ کن حکمرانی کو جبر‘ فسطائیت اور دہشت گرد حربوں کی ضرورت نہیں پڑتی۔ کسی سیاسی پارٹی کانام لئے بغیر اعلامیہ میں کہاگیا ہے لوگوں کو یہ دیکھنا چاہئے کہ آیا رواداری کے بنیادی اصول شمولیت ‘ انصاف‘ شفافیت اور جوابدہی واضح رہے۔

مذکورہ گرجاگھر نے کہاکہ تعلیمی آزادی اور دیگر عوامی ادارہ جات پر کارضرب‘ میڈیا پر قبضہ ‘ گائے کے نام پر تشدد‘ لوجہاد کے متعلق غلط بیانی اور دیگر فارم کی شدت پسندی کے متعلق ضرورت ہے کہ ہم جائزہ لیں۔

ریاست میں عیسائی آبادی 27فیصد کی ہے ‘ مذکورہ گرجا گھر بڑے پیمانے پر گوا میں اتحادی حکومت اور کانگریس کے دواراکین اسمبلی کے انحراف او راسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے کر بی جے پی میں شمولیت کے واقعات کا بھی ذکر کیا۔

گرجا گھر نے کہاکہ ’’ ایک او رشیطان ہمارے سامنے عوامی رائے کی مخالفت کرتے ہوئے سیاسی انحراف کو اجاگر کرنا ہے۔ اس سے کے علاوہ جو لوگ دھوکہ دیتے ہیں اور عوام کے بھروسہ کی مخالفت کرتے ہیں انہیں جمہوریت پر یقین نہیں ہوتا‘‘