فرضی باباؤں کی فہرست جاری کرنے والے ہندو لیڈر لاپتہ

بھوپال: اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد کے ایک ناظم اور سینئر ہندو لیڈر جنھوں نے فرضی باباؤں کی فہرست جاری کی تھی ‘ لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔ وہ ہری دوار سے کلیان(ممبئی) کے سفر ہر تھے تب یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

ڈیرا سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رہیم کو عصمت ریزی کے کیس میں بیس سال کی سزا سنائے جانے کے بعد مہنت موہن داس نے اس ماہ کی اوائل میں 14فرضی باباؤ ں کی ایک فہرست جاری کی تھی۔ اتوار کے روز ان کے موبائیل فون کا آخری لوکیشن میرٹھ کا دیکھائی دیا ہے‘ مگر اکنامک ٹائمز کی خبر کے مطابق ریلوے پولیس نے بتایا کہ ہے اب تک داس کو کوئی پتہ نہیں چلا ہے۔

پیر کے روز ائی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے بھوپال ریلوے پولیس ( ایس پی) انتیا مالویہ نے کہاکہ داس ہری دوار سے لوک مانیہ ایکسپریس کے ذریعہ اے۔ ون کوچ سے سفر کررہے تھے ‘ وہ نظام الدین تک بھی دیکھائی دئے ۔

مگر اس کے بعد کسی بھی مسافر نے انہیں نہیں دیکھا۔ریلوے پولیس نے اطلا ع دی ہے کہ اپنے مقررہ وقت نو گھنٹے کا ٹرین کا سفر ہے‘ ہفتہ ک روز شام میں7:30بجے ٹرین بھوپال پہنچی۔ مہنت کے ایک مددگار اسٹیشن پر کھانے کا سامان لے کر کھڑے تھے‘ مگر وہ مہنت سے مل نہیں سکے۔

انہوں نے دوسروں کو بھی اس کی اطلاع دی کہ داس لاپتہ ہوگئے ہیں۔ مالویہ نے کہاکہ جب جی آر پی کو اس کی خبر ملی تو بھوسوال اسٹیشن پہنچے۔

انہوں نے وہاں پر کوچ اے ۔ ون میں جاکر دیکھا کہ داس سیٹ نمبر 22پر موجود ہیںیا نہیں۔ ان کے ساتھی مسافرین نے بتایا کہ انہوں نے داس کو آخری بار نظام الدین ریلوے اسٹیشن پر دیکھاتھا۔