بنگلورو۔کروڑ ہا روپئے کے فرضی اسٹامپ پیپر ریاکٹ کے اصل سرغنہ عبدالکریم تیلگی کی تشویش ناک حالت میں موت واقع ہوگئی ہے۔ تیلگی جس کی عمر57سال کے تھے بنگلوروکی جیل میں سزا کاٹ رہے تھے اور خرابی صحت کی وجہہ سے انہیں شہر کے ویکٹوریہ اسپتال کے ائی سی یو میں علاج کے لئے شریک کیاگیاتھا۔
Abdul Karim Telgi, a convict in counterfeit stamp paper scam is on ventilator support in critical condition at Bengaluru's Victoria Hospital pic.twitter.com/3YoADeF6Dh
— ANI (@ANI) October 23, 2017
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق تیلگی کا علاج کررہے ڈاکٹر بالا جی پائی میڈیکل سپریڈنٹ ایمرجنسی اور ٹروما سنٹر نے کہاکہ ’’ تیلگی کی حالت تشویش ناک حد تک خرا ب ہوگئی تھی‘‘۔ مذکورہ ڈاکٹر نے مزیدجانکاری دینے سے بھی انکا ر کیا۔ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ تیلگی کو ایک ہفتہ قبل اسپتال میں داخل کیاگیاتھا ۔ تیلگی کی سولہ سال قبل گرفتاری عمل میں ائی تھی اور گوا ‘ مہارشٹرا او رآندھرا پردیش میں فرضی اسٹامپ پیپر اسکیم کے کیس میں مطلوب تھے۔
Suffering from Meningitis, Telgi was admitted to the hospital four days back. Telgi is serving 30 years of rigorous imprisonment
— ANI (@ANI) October 23, 2017
تیلگی بیلگام ضلع کے خانہ پور کا ساکن تھا اور وہ کئی سرکاری اداکاروں بشمول بینک اور انشورنس کمپنیوں کو فرضی اسٹامپ پیپرس فراہم کرنے کے جرم میں گرفتار کیاگیاتھا۔ لاکھوں کروڑ کا اس فرضی اسٹامپ پیپرس کا ریاکٹ سارے ملک میں پھیلا ہوا تھا۔مذکورہ ریاکٹ کا پہلی مرتبہ پردہ فاش1999میں ہوا تھا جب شہر کے مختلف حصوں میں پولیس نے دھاوے کئے تھے۔
اس وقت بنگلوروکے وسنت نگر سے بھاری مقدار میں فرضی اسٹامپ پیپرس پر مشتمل دستاویزات بھی ضبط کئے گئے تھے۔ اسی سال جولائی میں جیل کے اندر زائد سہولتیں فراہم کرنے کے لئے عہدیداروں کو رشوت دینے کا بھی تیلگی پر ایک کیس درج کیاگیاتھا۔ بہرحال تیلگی کی موت سے ہندوستان بھر میں پھیلے تیلگی اسکام کے ایک باب کا اختتا م ہوا اور ان لوگوں کے لئے یہ بھی راحت کی وجہہ بنے گا جو تیلگی کے اس اسکام میں ملوث ہونے کے باوجود سیاسی اسررسوخ سے بچے ہوئے تھے۔