پریس ۔ 7 ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے صدارتی انتخابات میں 39 سالہ ایمانوئل ماکعنون نے انتخاب جیت لیا ہے ۔ وہ فرانس کی تاریخ کے سب سے کم عمر صدر ہوں گے ۔ایمانوئل نے اپنی حریف لی پین کو شکست دے دی ۔ خاتون امیدوار لی پین نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور منتخب صدر کو مبارکباد دی ۔ نتائج کے مطابق ماکعنون نے دائیں بازو کی امیدوار میری لی پین کو 35 کے مقابلے 65 فیصد سے زائد ووٹوں سے شکست دی ۔ منتخب صدر نے کہا کہ امید اور اعتماد کا ایک نیا باب شروع ہو رہا ہے ۔