مارسیل (فرانس) ۔ 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی جزیری مستقر کورسیکا میں واقع ایک نرسری اسکول کی انتظامیہ نے دو مسلمان خواتین کو جنہوں نے حجاب پہن رکھا تھا، اسکول میں داخل ہونے سے روک دیا۔ جزیری مستقر کے جنوبی علاقہ بونی فاشیو میں واقع نرسری اسکول میں اولیائے طلباء اپنے اپنے بچوں کو چھوڑنے آئے تھے۔ تاہم ان میں سے دو خواتین کو اسکول کے باب الداخلہ پر ہی دو افراد نے روک دیا۔ اس معاملہ میں بوئی فاشیو کے میئر جین چارلس سے رجوع کیا گیا جس پر انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی شعبوں سے وابستہ تمام عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہیکہ وہ اسکول میں صرف معمول کے مطابق لباس زیب تن کرنے والوں کو داخلہ کی اجازت دیں۔ بہرحال پولیس اور اسکول انسپکٹرس کو بھی جائے وقوع پر روانہ کیا گیا ہے۔ بہرحال چونکہ یہ معاملہ کوئی مارپیٹ یا تشدد کا نہیں ہے اور نہ ہی کسی قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے، لہٰذا کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جاسکتی۔ یاد رہیکہ فرانس کے اسکولس میں کسی بھی مخصوص مذہب کی علامات والے کپڑے زیب تن کرنے کی اجازت نہیں ہے۔