غیر عورتوں کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کی شرم گاہ کاٹ ڈالی ۔ 

نبرنگ پور : اڑیسہ ریاست میں ایک بھیانک واقعہ پیش آیا۔ جس میں ایک عورت نے غیرعورتوں سے ناجائز تعلقات کے شبہ میں اپنے ہی شوہر کی شرمگاہ کاٹ ڈالی ۔ یہ واقعہ اڑیسہ ادئے پور گاؤں میں پیش آیا ۔ جب گنگئی ہریجن نامی ایک خاتون نے محو خواب میں اپنے شوہر سداشیو ہریجن کی شرمگاہ ایک تیز دھار چھری سے کاٹ دی ۔آئی سی سی تینٹل کنٹی نے بتایا کہ گنگائی نامی ایک عورت نے اپنے شوہر کی تیز دھار چاقو سے کاٹ دی ۔

اس عورت کو شبہ تھا کہ اس کہ شوہر کے دوسری عورتوں کیساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔ یہ واقعہ اتوار کی رات پیش آیا ۔ درد کی وجہ سے چیخ و پکار کرنے پر اس کے پڑوسی بھاگتے آئے او راسے فوری دواخانہ لے گئے۔ جہاں وہ زیر علاج ہے۔‘‘ پولیس نے مجرم خاتون کو گرفتار کرلیا ۔ سداشیو ٹامل ناڈو میں کام کرتا ہے او روہ تین ماہ قبل ہی اپنے گاؤں اڑیسہ آیاتھا۔