غیر عورتوں سے ازدواجی تعلقات قائم کرنا اب جرم نہیں ، دفعہ 497کا لعدم ، سپریم کورٹ کا فیصلہ 

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے ایڈیلٹری یعنی غیر ازدواجی تعلقات کو جرم کے زمرہ سے باہر نکال دیا ہے ۔ عدالت نے ایڈلٹری معاملہ میں تعزیرات ہند 497کو غیر قانونی قرار دیا ہے ۔ اپنی بیوی کے علاوہ دیگر خواتین سے جسمانی تعلقات کو جرم بنانے والی دفعہ 497 کے خلاف دائر عرضیوں پر فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس دیپک مشرا نے کہا کہ ایڈلٹری شادی سے الگ چیز ہے لیکن اس کو جرم نہیں مانا جاسکتا ہے ۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی زیر صدارت میں پانچ رکنی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا ہے ۔

چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تعزیرات ہند کی دفعہ 497 خواتین کے احترام کے خلاف ہے جب کہ انہیں ہمیشہ مساوی حقوق ملنے چاہئے ۔ واضح رہے کہ دفعہ 497 ان مردوں کو مجرم مانتی ہے جو کسی او رکی بیوی سے جسمانی تعلقات رکھتے ہیں ۔ اس عورت کو اس میں مجرم نہیں مانا جاتا ہے ۔جب کہ مرد کو اس میں قانونا مجرم مان کر اسے پانچ سال کی جیل کی سزا مقرر کی جاتی ہے ۔