غیرقانونی طریقے سے تقریباً چالیس لاکھ کی غیر ملکی کر نسی اسمگلنگ کرنے والے ایک شخص کو ڈائرکٹر آف ریونیوانٹلنجس ( ڈی آر ائی) نے شمس آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا۔
ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل ایم کے سنگھ نے بتایا کہ باوثوق ذرائع سے ملی اطلاع پر حیدرآباد زونل یونٹ کے ڈی آر ائی عہدیدار وں نے پچھلی رات راجیوگاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ ایمگریشن اور سکیورٹی چیک کے بعد ایک مشتبہ مسافر کو روک کر اس کی تلاشی جو ایمریٹس کے جہاز سے دبئی جانے کی کوشش کررہا تھا۔
انہوں نے مزید کہاکہ سامان کی تلاشی کے دوران مشتبہ مسافر کے پاس سے سعودی ‘ قطر اور عمانی ریالس دستیاب ہوئے ۔ تفتیش کرنے پر اس نے بتایا کہ یہ کرنسی غیر مصدقہ ڈیلرس سے حاصل کی گئی ہے جو مشتبہ مسافر کی نہیں ہے اور یہ کرنسی دبئی میں کسی نامعلوم شخص کو فراہم کرناہے۔
سینئر ڈی آر ائی عہدیدار نے کہاکہ ایف ای ایم اے کے تحت بیرونی کرنسی غیر مصدقہ طریقے سے حاصل کرنا اور اس کو دوسری ملک غیرقانونی طریقے سے منتقل کرنا ایک جرم ہے اور کسٹمس ایکٹ کی بڑی خلاف ورزی بھی ہے۔انہوں نے مشتبہ مسافر کی تحویل سے چالیس لاکھ روپئے کی بیرونی کرنسی ضبط کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔