اسرائیل کے وزیردفاع او دیگدر لیبر مین نے کہاکہ غزہ کے شدت پسندں کے ساتھ آئندہ جنگ آخری اور قطعی ہوگی۔ کیونکہ ہم ان کا مکمل صفایہ کردیں گے ۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ غزہ میں نئی جنگ چھیڑنے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ اگر ایساہوا تو 2008کے بعد یہ چوتھی لڑائی ہوگی۔
انہوں نے فلسطینی عوام پر زور دیا کہ وحماس کی جس کا غزہ پٹی پر کنٹرول ہے ‘ جاری پالیسیوں کو روکیں۔
وہ بحیثیت وزیر دفاع یہ وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ پڑوسی غزہ پٹی یا مغربی کنارہ یالبنان یاشام‘میں ہمارا جنگ شروع کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں لیکن غزہ میں حماس نے ایران کی طرح اسرائیل کے خاتمہ کا منصوبہ بنایا ہے۔ لہذا ائندہ جنگ اگر ہوتو یہ آخری جنگ ہوگی۔