غزہ: غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں ۳۲/ فلسطینیوں کی شہادت کے بعد اسرائیل او رفلسطین کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کردیاگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارہ رائٹر کی رپورٹ کے مطابق تین دن تک جاری رہنے والی کشیدگی میں پانچ اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ الجزیرہ رپورٹ کے مطابق اسرائلی فضائیہ نے تین روزتک غزہ میں فضائیہ حملہ کئے۔ غزہ حکام نے تصدیق کی ہے کہ فریقین کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوا جس کے بعد اسرائلی فضائیہ حملے بند کردئے گئے ہیں۔
فلسطینی حکام نے کہا کہ مصر او رقطر نے ثالثی کردار ادا کیا جس کے نتیجہ میں یہ کارروائی بند کردی گئی ہے۔ اسرائلی حکام نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کردی ہے۔ لیکن اسرائیل کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ شمالی علاقہ میں بسوں کا آپریشن معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ اسرائیلی حکام کا دعوی ہے کہ فلسطینیو ں کی جانب سے اسرائیل کے جنوبی حصہ میں میزائل حملے داغے گئے تھے جس کے بعد اسرائیل نے غزہ پر فضائیہ حملے کردئے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے اعلان کے مطابق اس نے غزہ میں حماس کے ٹھکانو ں پر تین سو سے زائد حملے کئے۔دوسری جانب حماس کے حکا م نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں مکانات کونشانہ بنایا گیا تھا۔
You must be logged in to post a comment.