غزہ تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے دنیا بچانے میں مدد کرے : اقوام متحدہ

نیو یارک : اقوام متحدہ کے مشرق وسطی کے لئے امن مندوب نیکولائے میلاڈینوف نے خبر دار کیا ہے کہ فلسطین کا محصور علاقہ غزہ تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے اورانسانی المیہ اپنی آخری حدوں کو چھوڑ رہا ہے ۔

القدس میں منعقدہ ایک تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کرتے ہو ئے اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے مندوب نے کہا کہ اسرائیلی فوج کا نہتے فلسطینیوں کے خلاف ہلاکت خیز بے استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی مسلط کردہ پابندیوں کے نتیج6ہ میں علاقہ میں بد ترین بحرا ن ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ مندوب کا کہنا ہے کہ غزہ کے عوام جیل کی زندگی بسر کررہے ہیں ۔ان کی بات سننا ہماری ذمہ داری ہے اور ان کی مشکلات کا احساس کرنا ہمارا فرض ہے ۔

یہ پہلے ہی کئی جنگو ں کا سامنا کر چکے ہیں ۔ملاڈیوف کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے مظاہروں میں شدت کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ امریکہ کی طرف سے تل ابیب سے اپنے سفارت خانہ کی القدس منتقلی بھی ہے ۔فلسطینی اس اقدام کے خلاف ہیں اور مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔

انھوں نے عالمی برادری پرزور دیا کہ وہ فسلطینیوں کی فوری مدد کے لئے آگے آئیں او رغزہ کے عوام کی معاشی مسائل کے حل میں مدد کیساتھ اسرائیل پر دباؤ ڈالے ۔