منگلور۔اقبال احمد نے 2010میں سیول سروسیس میں شمولیت اختیار کی ۔ فی الحال وہ اتراکھنڈ کے ضلع چمپا وت میں ضلع مجسٹریٹ کے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ کانپور میں پیدا ہوئے امحمد نے سال2009میں کرناٹک کے منگلور میں واقعہ کستور با میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی پڑھائی مکمل کی۔
اگلے ہی سال ان کا انتخاب انڈین ایڈمنسٹرٹیو سروسیس ( ائی اے ایس) کے عمل میںآیا۔تاہم وہ چاہتے تھے کہ غریبوں کا وہ مفت علاج کریں۔انہوں نے اتراکھنڈ میڈیکل کونسل رجسٹریشن کے لئے اور سات سالوں تک انتظار کیا۔دوہفتے قبل جمعہ کے روز ستمبر15کو انہیں رجسٹریشن مل گیا۔
وہ ضلع کے اسپتال میں گئے اور پہلی بار میڈیکل پریکٹس کی شروعات کی۔انہوں نے فیصلے کیاہے کہ وہ چمپاوت ضلع اسپتال میں روز صبح ایک گھنٹہ وقت دیں گے۔
ایچ ٹی کی خبر کے مطابق چمپاوت میں 95کے منجملہ صرف42ڈاکٹرس کو منظوری دی گئی ہے۔ یہ صرف ایک ضلع اسپتال کے لئے ہے جبکہ دیگر 21اسپتال کی حالت نہایت ابتر ہے کیونکہ یومیہ پندرہ سے مریض اؤٹ پیشنٹ کے طور پر دواخانے سے رجوع ہوتے ہیں۔
اتراکھنڈ میں60ڈاکٹرس کی کمی ہے ۔ جبکہ 2700ڈاکٹرس درکار ہیں مگر صرف1000ڈاکٹرس کام کررہے ہیں۔