سنگاپور( ملیشیاء):یہودیوں او رعیسائیوں کے متعلق جارحانہ تبصرہ کرنے والے اسلامک مذہبی لیڈر کو اپنے وطن واپس کردیا۔
اسٹریٹ ٹائمز کے مطابق امام این محمد عبدالجمیل جس کا تعلق ہندوستان سے ہے وہ سال2010سے سنگاپورکی جامعہ چولیا مسجد میں ورک پرمٹ پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
مذکورہ امام کو دوکمیونٹی کے درمیان میں مذہبی سطح پر نفرت اور انتشار پیدا کرنے کا قصور وار پایاگیا۔وزارت داخلی امور ( ایم ایچ اے) نے پیر کے روز کہاکہ ’’مذکورہ امام نے جرمانہ عائد کیا اور انہیں ان کے وطن واپس بھیج دیا جارہا ہے‘‘۔
قبل ازیں جمعہ کے روز ان کی ایک تقریر کاوی ویڈیو ان لائن دیکھنے میںآیا جس میں وہ عربی زبان میں دعاء کررہے ہیں جس کا مطلب ہے کہ ’’ اللہ ہماری عیسائیوں اور یہودیوں کے خلاف مدد کرے‘‘۔
پچھلے ہفتے امام نے اپنے تبصرے پر معذرت میں بھی مانگتے ہوئے اس بات کی بھی وضاحت کی تھی مذکورہ دعاء قرآنی آیات کاحصہ نہیں ہے بلکہ عربی زبان میں پڑھی جانے والی دعاء ہے ۔
امام نے مختلف مذاہب کے گروپس جس میں عیسائی بھی شامل تھے پچھلے ہفتے ہی اپنے تبصرے پر معذرت چاہی تھی۔درایں اثناء پولیس نے سنگا پور کے دواور مسلمانوں سے بھی سخت انتباہ دیا ہے جس کا تعلق مذکورہ ویڈیو سے ہے ۔جس میں سے ایک نے ویڈیو فیس بک پر پوسٹ کیاتھا جبکہ دوسرے نے امام کی حمایت کی تھی۔تاہم دونوں نے ایم ایچ اے کے ذریعہ عوامی سطح پر معافی بھی مانگی لی ہے