نئی دہلی:عید کی مبارکبا د پیش کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہاکہ مذکورہ تہوار وادی میں امن اور خوشی لائے گا۔وادی کی عوام کو پچھلے ایک سال سے کشیدہ ماحول میں زندگی گذار رہی ہے کے لئے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں سنگھ تمام کشمیری بھائی ‘ بہنوں ‘ نوجوانوں ‘ معمرافرا د او ربچوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہاکہ ’’ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ تہوار جو انسانیت او رخوشی کا ہے وادی میں بھائی چارہ‘ خوشی اور ایک دوسرے کو سمجھنے کے ساتھ امن قائم کرنے میں مددگار ثابت ہوگااورہمیں نئی راہ ملے گی‘‘۔حزب المجاہدین کے دہشت گرد برہان وانی کے جولائی 8کو انکاونٹر میں ہلاکت کے بعد وادی میں سلسلہ وار تشدد کے واقعات شروع ہوئے۔ سری نگر کی لوک سبھا نشست پر9اپریل کو ہوئے ضمنی الیکشن کے دوران بھی بڑا پیمانے پر تشدد برپا ہوا۔
My greetings and good wishes to people on the occasion of Eid-ul-Fitr. May this festival strengthens bonds of peace and amity in the society
— Rajnath Singh (@rajnathsingh) June 26, 2017
اپریل کے بعد سے دہشت گردوں نے کئی سیکورٹی افیسروں کو مارڈالا جن میں ڈی ایس پی ایوب کی موت کاو اقعہ بھی شامل ہے تین دن قبل جس کو سری نگر کی جمعہ مسجد کے باہر ڈیوٹی کے دوران ہجوم نے بری طرح پیٹ کرہلاک کردیاتھا۔
ہوم منسٹر نے اپنے ایک دوسرے پیغام میں ساری ملک کو بھی عید کی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ’’ عیدالفطر کے موقع پر میں عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں‘یہ تہوار سوسائٹی میں امن کو مستحکم کرے‘۔
My greetings to everyone on the auspicious occasion of #RathYatra. May Lord Jagannath shower joy, peace and prosperity in everyone's lives.
— Rajnath Singh (@rajnathsingh) June 25, 2017
ایک دوسرے ٹوئٹ میں سنگھ نے بھگوان جگناتھ کی رتھ یاترا کے موقع پر بھی عوا م کو مبارکباد پیش کی۔