عہدہ غیر اہم‘خود کو بے قصور ثابت کرنا ضروری‘ کیرالا کے وزیر جن پرجنسی ہراسانی کا الزام ہے

تیرواننتاپورم: کیرالا ٹرانسپورٹ منسٹر اے کے ساسیندران جن ہر اپنے ماتحت کے ساتھ جنسی ہراسانی کا الزام ہے ‘ نے چیف منسٹر پی وجین سے پیر کے روز ملاقات کی اور کہاکہ ان پر لگائے گئے الزامات کے معاملے میں تحقیقات کا حکم دیاگیاہے۔

چیف منسٹر سے ملاقات کے بعد میڈیاسے بات کرتے ہوئے ساسیندران نے کہاکہ انہوں نے وجین کو بتایا ہے کہ فون پر میری کسی خواتین سے مبینہ بات چیت کے متعلق نیوز چیانل کی رپورٹ حقیقی نہیں ہے ۔

ایک کلپ جو ٹیلی ویثرن چیانل کے اتوار کے روز جاری کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ’’ چیف منسٹر نے اس معاملے میں تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ مگر یہ تحقیقات کون کریگا۔

کتنے دنوں میں رپورٹ تیار ہوگی ‘ مجھے نہیں معلوم‘‘۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیر کا عہدہ میرے لئے اہمیت کا حامل نہیں ہے مگر وہ چاہتے ہیں کہ خود کو بے قصور ثابت کریں۔

اسی صبح اسٹیٹ ڈی جی پی لوک ناتھ بہرہ نے چیف منسٹر سے سکریٹریٹ میں ملاقات بھی کی ہے۔بہرہ نے کہاکہ تک ساسیندران کے خلاف کوئی شکایت انہیں موصول نہیں ہوئی ہے۔

اتوار کے روز ایک ملیالی ٹیلی ویثرن نے ساسیندران کا ایک ویڈیو کلپ نشر کیاتھا جس میں وہ ایک خاتون کے ساتھ بیہودی گفتگو کرتے ہوئے دیکھائے گئے ہیں۔