مسائل اور مشکلات سے بچنے کا یہ آخری موقع ہوگا ‘ بعد مرور مدت عواقب و نتائج کے آپ ذمہ دار
نئی دہلی ۔26جون ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے آج عوام سے کہا کہ وہ اپنی غیر منکشف آمدنی کا 30 ستمبر تک اعلان کردیں ۔ انہوں نے واضح طور پر کہاکہ عوام کیلئے یہ آخری موقع ہے ۔ مسائل اورمشکلات سے بچنے کیلئے عوام کو ایک مہلت دی جارہی ہے ۔ اس کے بعد تمام راستے بند ہوں گے اور پریشانیاںان کو دبوچ لیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے رضاکارانہ طور پر 30ستمبر تک اپنی آمدنی کا اعلان کرتے ہیں اور اثاثہ جات کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہیں تو ان سے ان کے ذرائع آمدنی کا کوئی سوال نہیں کیا جائے گا لیکن 30ستمبر گذرنے کے بعد انہیں کئی پریشانیوں سے گذرنا پڑے گا ۔ جو لوگ غیر معلنہ یا خفیہ آمدنی رکھتیہیں ان کیلئے حکومت ایک موقع فراہمک ررہی ہے کہ وہ 30ستمبر تک اپنی آمدنی اور اثاثہ جات کا اعلان کریں ۔ وزیراعظم مودی نے اپنے ماہانہ پروگرام ریڈیو ’’ من کی بات ‘‘ سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ غیرمنکشف رقم رکھتے ہیں جرمانہ ادا کر کے مختلف اقسام کے بوجھ سے خود کو آزاد کرالے سکتے ہیں ۔ میں نے ان سے وعدہ کیا ہیکہ اگر عوام نے از خود اپنی آمدنی کا اعلان کیا تو ان سے کوئی سوال نہیں کیا جائے گا۔ اثاثہ جات کے بارے میں تفصیلات داخل کرنے پر ان سے کسی بھی قسم کی پوچھ گچھ نہیں ہوگی۔ رضاکارانہ طور پر عوام اپنی دولت کا اعلان کریں تو ان کو آگے چل کر کوئی مشکل درپیش ہیں ہوگی ۔ اسلئے میںآپ سے کہہ رہا ہوں کہ یہ ایک اچھا موقع ہے ۔ ملک کے عوام سے یہ کہتے ہوئے میں وعدہ کرتا ہوں کہ ان پر کوئی مصائب کا سایہ نہیں ہوگا ۔ اب اس کو آخری موقع غنیمت جان کر فوری آمدنی کا اعلان کردیں ۔ انہوں نے بی جے پی ارکان پارلیمنٹ سے کہا کہ اگر کوئی بھی کسی قسم کے مسئلہ سے دوچار ہو تو اس کی مشکلات دور کرنے کی کوشش کریں ‘ ورنہ 30ستمبر کے بعد عوام کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
درحقیقت اب وقت کروٹ لے رہاہے ‘ ٹیکس کے قواعد ایسے بنائے جارہے ہیں کہ عوام ٹیکس ادا کرے ‘ گریز کرنے کے رجحان سے گریز کریں ۔ بعض افراد کا یہ خیال ہوتا ہے کہ وہ ٹیکس ادا کر کے سکون سے رہیں گے لیکن ایسا نہیں ہے ۔ میری درخواست ہے کہ قواعد و ضوابط سے بچ کر نکلنے کی دوڑ کب تک اور کہاں تک لگائیں گے ۔ ایک دن انہیں حکومت کے چنگل میں آنا ہی پڑے گا ۔ اس لئے عوام کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ وہ کسی بھی امکانی خطرہ سے بچنے کیلئے راست آپ خود اپنی طرف سے درست معلومات فراہم کریں تاکہ حکومت کو ترقیاتی کام کرنے کا موقع مل سکے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کے عوام کی طاقت و قوت ہی ہے کہ وہ اس جمہوریت میں سانس لے رہے ہیں ۔ جب اخبارات کے دفاتر کو مہر بند کردیا جاتا ہے تو صرف ریڈیو کی تقاریر کو سنا جاتا ہے ۔ عوام کو اس جمہوریت کے ہاتھ مضبوط کرنے ہوں گے ۔ جمہوریت کی ایک روشن مثال یہ ہے کہ اس ملک کا ہر عام شہری جمہوری طاقت رکھتا ہے ‘ اسی طاقت کو ایمرجنسی کے دوران چپ کرانے کی کوشش کی گئی تھی ۔یہ ملک بہت بڑی جمہوریت کا حامل ملک ہے یہاں عوام کے بے انتہا توقعات کو پورا کیا جاتا ہے عوام کی نبض کو محسوس کرکے ہی حکومت اپنے پروگرام مرتب کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کے دور میں عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی تھی ۔ ہندوستان میں جمہوری طرز پر حکمرانی کو اولیت دی جاتی ہے کسی کو زیر بازو نہیں کیا جاسکتا ۔