عمران پرتاب گڑھی جواہرلال نہرویونیورسٹی میں۔ ظالم تاناہ شاہ کی دیکھوکیسی یہ من مانی ہے۔ ویڈیو

اُردو ہندو کی ممتاز شاعر عمران پرتاب گڑھی یہ ان دنوں سوشیل میڈیاپر یہ نظم تیزی کیساتھ وائیرل ہورہی ہے جس میں انہو ں نے جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے لاپتہ طالب علم کے حوالے سے جی این یو کے احاطہ میں سنائی تھی۔

یوٹیوب پر مذکورہ نظم اسی سال جنوری میں اپ لوڈ کی گئی تھی مگر عمران پرتاب گڑھی کے دوسری ویڈیوز کی طرح یہ بھی مقبولیت کی بلندیاں کو پہنچ رہا ہے۔ اس ویڈیو میں عمران پرتاب گڑھی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبہ کے سامنے نجیب احمد کے بشمول دیگر واقعہ پر نظمیں پیش کرتے ہوئے دیکھائی دیں گے ۔

جس میں نوٹ بندی کا فیصلہ بھی شامل ہے۔ عمران پرتاب گڑھی کا شمار ملک کے ان شاعروں میں ہوتا ہے جو ہمیشہ اپنی نظموں کے ذریعہ اقلیتی طبقات‘ دلتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو اپنی نظموں کے ذریعہ پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم نریند رمودی پر لفظی حملوں کے لئے بھی عمران پرتا ب گڑھی دنیا بھر میں مشہور ہیں۔

عمران پرتاب گڑھی نے حالیہ دنوں میں ناندیڑھ بلدی انتخابات میں عوام سے کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ تھا کہ چند موقع پرست طاقتیں بی جے پی کو جیتانے کے لئے ناندیڑھ کی عوام میں نفاق پیدا کرنے کی کوششیں کررہے ہیں جس کو ناکام بناتے ہوئے کانگریس کے امیدواروں کو کامیاب بنایا جائے اور نتائج بھی عمران پرتاب گڑھی کی اپیل کے مطابق ہی برآمدہوئے۔