اسدالدین اویسی نے عمران خان کوکہاکہ وہ ہندوستان سے کچھ سبق سیکھیں‘ بالخصوص ’’ آزاد سیاست اور اقلیتی حقوق‘‘ کے متعلق
حیدرآباد۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے ہندوستانی اقلیتوں کے متعلق بیان پر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ( اے ائی ایم ائی ایم) صدر اسدالدین اویسی نے اتوار کے روز ٹوئٹر کے ذریعہ اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔
اسدالدین اویسی نے عمران خان سے کہاکہ ’’خود مختارانہ سیاست اور اقلیتی حقوق‘‘ کے متعلق ہندوستان سے کچھ سبق سیکھیں۔ٹوئٹر کے ذریعہ مسٹر اویسی نے پوسٹ کیاکہ ’’ پاکستانی دستور کے مطابق صدر مسلمان ہی صدر کے لئے اہلیت رکھتا ہے۔
مختلف پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے صدور ہندوستان نے دئے ہیں۔ اب وقت ہے کہ خان صاحب اقلیتی حقوق اور بھر پور سیاست کے متعلق ہم سے کچھ سیکھیں‘‘۔
ہفتہ کے روز عمران خان نے کہاکہ تھا وہ بانی پاکستان کی نظریہ کے مطابق تمام مذہبی اقلیت کو مساوی حقوق فراہم کرتے ہوئے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کو دیکھائیں گے کہ ان تمام
طبقات کے ساتھ کس طرح کا سلوک کیاجاتا ہے۔