عمران خان کنجوس نہیں بلکہ فضول خرچ کرنے سے بچتے ہیں۔ ویڈیو

ایک انٹرویو کے دوران عمران خان کی کنجوسی پر مزاحیہ انداز میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ وہ گھر میں تنہا رہتے تھے‘ اس لئے وہ کھانے پینے پر توجہہ نہیں دیتے ‘ نوکروں کے لئے جو کھانا تیار ہوتا وہی کھالیتے۔

یہاں تک کے عمران خان کے گھر میں مہمانوں کے لئے چائے کے ساتھ رکھنے کے بسکٹ تک نہیں ہوتے ۔ عمران خان نے کہاکہ اس کی اصل وجہہ ان کی تنہائی ہے۔

عمران خان کا یہ ویڈیو ایک سال پرانا ہے جب ان کی تیسری شادی نہیں ہوئی تھی۔ اس وقت عمران خان اپنے گھر میں تنہا رہتے تھے ۔

عمران خان نے اپنی دوسری عادتوں کے متعلق بھی انکشاف کیا او رکہاکہ وہ کپڑے وغیرہ خریدنے سے اکثر گریز کرتے ہیں اور شائد خریدتے ہیں نہیں۔

پیش ہے یہ ویڈیو ضروردیکھیں