عمران خان کا دورہ ترکی میں ، امید ہے کہ عمران خان کرکٹ کی طرح سیاست میں بھی کامیاب ہوں گے : صدر ترکی طیب اردغان 

انقرہ : ترک صدر طیب اردغان نے کہا کہ امید ہے کہ عمران خان کرکٹ کی طرح سیاست میں بھی کامیاب ہوں گے ۔ جب کہ عمران خان نے کہا کہ ترکی کے ساتھ تمام شعبوں خصوصا معیشت میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں ۔ طیب اردغان اور عمران خان ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ان دنوں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان دو روزہ ترکی کے دورہ پر ہیں ۔

اردغان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور ان کے وزراء کا انقرہ میں خیر مقدم کرتے ہیں ۔پاکستان کے ساتھ عسکری ، سیاسی ، تجارتی او ردوستانہ تعلقات ہیں ۔ترک صدر نے کہا کہ بطور کھلاڑی عمران خان نے اپنے ملک کیلئے بڑی کامیابیاں حاصل کیں ۔ امید ہے کہ عمران خان سیاست کے میدا ن میں بھی کامیاب ہوں گے۔ عمران خان پاکستان میں تبدیل کیلئے بہت جد و جہد کی ۔پریس کانفرنس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ پاکستان او رترکی کے درمیان قربت اور دوستی کئی دہائیوں سے چلتے آرہی ہے۔ پاکستانی علاقوں کے لوگوں نے ترکی کی تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ کئی شعبو ں خصوصاً معیشت پر تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ معاشی ٹیم کو اپنے ہمراہ لایا ہوں ۔

مسٹر خان نے کہا کہ پاکستان میں بے گھر افراد کیلئے ۵۰؍ لاکھ گھر بنانے جارہے ہیں جس کیلئے ہاؤزنگ شعبہ میں ترکی کے تجربہ سے استفادہ چاہتے ہیں ۔