ران خان نے کہاکہ میری خواہش یہی ہے کہ پی ایم ہاوز ایک ریسرچ یونیورسٹی میں تبدیل کردیاجائے۔
اسلام آباد۔ عمران خان نے اپنے وعدے کے مطابق وزیر اعظم ہاوز جہاں پر524کا عملے کو سرکاری اخراجات میں کمی لانے کی غرض سے چھوڑ کر ملٹری سکریٹری کے تین بیڈروم والے معمولی گھر میں دو ملزمین کے ساتھ منتقل ہوگئے
۔دوروز قبل قوم سے خطاب کرتے ہوئے اخراجات میں کمی لانے کے اقدامات کے طور پر خان نے ایک طویل فہرست کا بھی اعلان کیا‘انہوں نے کہاکہ وہ اپنے بنی گالا کے گھر میں رہنا چاہتے تھے مگر ’’ سکیورٹی ایجنسیوں نے کہاکہ میری زندگی کو خطرہ ہے اسی لئے میں یہاں پر رہ رہاہوں۔
جی نیوز کی خبر کے مطابق خان نے ملٹری سکریٹری کے سرکاری رہائش گاہ کو پی ایم یو ہاوز کے طور پر استعمال کرنے کا اعلان کیا۔
خان سے قبل ان کی پاکستان تحریک انصاف پارٹی ( پی ٹی ائی) نے کہاکہ تھا صوبہ پنجاب کے چیف منسٹر کی رہائش گاہ کو وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے طور پر استعمال کیاجائے ۔ مگر بعد میں ان نے ملٹری سکریٹری کی رہائش گاہ کو سکیورٹی وجوہات کی بناء پر منتخب کیا۔
خبروں کے مطابق عمران خان ہر اتوار اپنے بنی گالا کے گھر میں رہیں گے۔اتوار کے روز خان نے کہاکہ پیایم ہاوز میں524ملازمین اور 80کاروں کا سمند ر ہے مگر وہ صرف دو ملازمین کو سات لے کر جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ’’ وزیر اعظم یعنی میرے پاس بھی 33بلٹ پروف کاریں۔
ہمارے سفر کے لئے ہیلی کاپٹرس ‘ ہوائی جہاز ہیں۔ ہمارے عالیشان گورنر ہاوزس ہیں۔ ایک طرف تو ہمارے پاس اپنے لوگوں پر خرچ کرنے کیلئے پیسے نہیں ہیں‘ دوطرف ایک ایسا حصہ بھی ہے جو اس طرح کی عالیشان زندگی گذار رہا ہے‘‘۔
خان نے پوچھا’’ دیکھو ہم کس طرح جیتے ہیں۔ بیرونی دورے پر وزیر اعظم کس قدر پیسہ خرچ کرتے ہیں دیکھیں؟یہ لوگوں نے650ملین کہا ں خرچ کئے ہیں؟
اسپیکر کی جانب سے 160ملین کا بجٹ ان کا مختص کیاگیا تھا وہ کہاں پر خرچ ہوا ہے؟کیا انہوں نے بیرونی ممالک میں زمین خریدنے کا اس کا استعمال کیاہے؟۔ ملک کے اخراجات میں کمی لانے کے متعلق اپنے منصوبے کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ’’ میں 524میں صرف دو لوگوں کو ساتھ رکھوں گااور تین بیڈروم والا مکان میں رہوں گا۔
میں دوکاریں اس لئے رکھوں گا کیونکہ انٹلیجنس ایجنسی نے میری زندگی کو خطرہ بتایا ہے۔میری خواہش بنی گالا میں رہنے کی ہی تھی مگر مجھے مجبور کیاگیا ہے‘‘۔ خان نے کہاکہ حکومت تمام بلٹ پروف کاروں کا ہراج کریگی اور تاجرین کو ہراج میں شامل ہوکر کاریں خریدنے کی دعوت دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہاکہ ’’ملک کی ٹریثری میں ہراج کا عمل کرایا جائے گا‘‘۔
خان نے کہاکہ پی ایم ہاوز کو ریسرچ یونیورسٹی میں تبدیل کرنا میری خواہش ہے۔
انہوں نے کہاکہ’’ میں پاکستان کے اعلی بینکر اور ماہر معیشت ڈاکٹر عشرت حسین کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دوں گا‘ تاکہ قومی سطح پر اخراجات میں کمی کے اعداد وشمار کا تعین کرے۔نئے پاکستان کے لئے سونچ بھی نئی ہونی چاہئے‘‘۔