سابق پاکستان کپتان عمران خان کی سابق بیوی ریہم خان نے عمران پر تیسری شادی کو چھپانے کا حوالے دیتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا۔
اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق بیوی ریہم خان نے پیر کے روز کہاکہ ان کے سابق شوہر ’صادق اورامین‘نہیں ہیں ۔
کیونکہ ائینی احکاما ت کی رو سے انہوں نے اپنی تیسری شادی دوماہ تک چھپاکر رکھی‘ ریہم جس کی شادی 2015میں عمران خان کے ساتھ ہوئی او رمحض دس ماہ کے اندر دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نصیر سے اس معاملے میں سوموٹو کاروائی کرنے کی بات کہی ہے۔
انہوں نے دعوی کیا ہے کہ بشرا مانیک کے ساتھ ہوئی اپنی شادی کو دوماہ تک چھپا کر رکھا ۔ یہ دستور کے ارٹیکل 62اور63کی خلاف ورزی ہے ۔ پاکستانی میڈیا نے ریہم کے حوالے سے اس طرح کا بیان جاری کیاہے۔
اسی قانون کے تحت نواز شریف کو پناماں پیپرس معاملے میں سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے عہدے پر نااہل قراردیا تھا۔ قبل ازی ں ایکسپریس نیوز نے خبر شائع کی تھی جنرل الیکشن سے قبل توقع ہے کہ ریہم ایک کتاب کی اجرائی عمل میں لائیں گے۔ مذکورہ کتاب ان کی بطور ماں‘بیوی ‘ صحافی اور جنگجو ‘‘ زندگی کے حالات پر مشتمل ہوگی۔
ریہم نے عمران خان ان پر ان حالیہ فیصلے جس میں پنجاب کے کارگذار چیف منسٹر کے طور پر امیدوار کے نام کو قطعیت دیا تھا کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا‘ عمران کے ا س فیصلے سے پارٹی کو بڑی برہمی کا سامنا کرنا جس کے بعد وہ اپنے مجوزہ امیدوار ناصر کھوسا سے دستبرداری کے لئے مجبور ہوگئے۔
انہو ں نے پوچھاکہ ’’ ایک شخص جو کارگذار چیف منسٹر کانام پیش نہیں کرسکتا وہ ملک کس طرح چلاسکے گا‘‘۔
ریہم کو تنازعات کا مرکز توجہہ کے طور پر یاد کیاجاتا ہے کیونکہ ان کی کتاب کی کچھ تحریرآن لائن لیک ہونے کے بعد پی ٹی ائی کے کچھ لیڈران نے ٹوئٹر پر انہیں مجوزہ جنرل الیکشن کے لئے ایک’’ایجنڈے‘‘ کا حصہ قراردیا ہے۔ عمران خان جن کی عمر65سال کی ہے نے سابق میں دوشادیاں کی تھیں ۔
پہلی شادی جیمیماگولڈ استمھ جوکہ ایک برطانوی ارب پتی کی بیٹی ہیں سے 1995میں شادی اور نو سال تک دونوں ساتھ رہے ۔ خان کو ا سسے دو بیٹے ہیں۔
عمران خان کی تیسری شادی کے متعلق جنوری میں افواہیں پھیلنے لگے۔
تاہم انہو ں نے میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے جنوری میں بشرا سے خاموشی کیساتھ شادی کرلی فبروری19کو خان کی پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہاکہ پارٹی سربراہ نے ایک معمولی تقریب میں بشرا کیساتھ شادی کرلی ہے۔