عمران خان آپ کا محا فظ او رخیال رکھنے والا قائد ہے : عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی عام انتخابات میں فتح کے بعد ہر جانب سے چیر مین پی ٹی آئی کو مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے ۔جب کہ عمران خان قوم سے جیت کے بعد پہلا بھی کرچکے ہیں ۔مگر سب کی نظریں ان کی اہلیہ او رمتوقع خاتون اول بشری بی بی پر تھیں کہ وہ کب او رکیا بیان جاری کریں گی ؟بشری بی بی قوم کے لئے ایک بیا ن جاری کیا ہے ۔جس میں انہوں نے عوام کو سلام اور مبارکباد پیش کی ہے ۔

ذرائع کے مطابق عمران خان ک اہلیہ بشری بی بی نے اپنے پیغام میں کہا کہ مظلوم عورتوں ، بیواؤوں ، یتیموں او ربے سہارا لوگوں کو سلام ۔ میں سب کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔۔انہوں نے کہا کہ اللہ نے آپ کو وہ لیڈر دیا ہے جو آپ کا خیال بھی رکھے گا اورآپ کی حفاظت بھی کرے گا ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک ایسا لیڈر ہے جو عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے خود کو وقف کرنے والا ہے ۔

واضح رہے کہ پچھلے دنوں انتخابات میں عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف پارٹی نے زبر دست کامیابی حاصل کرتے ہوئے عمران وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھ گئے ہیں ۔