عمران او رجامیمہ کے درمیان کے وقت جج نے کیا کہاتھا وہ سنیں۔ویڈیو

نئی دہلی۔ مذکورہ جوڑے کے درمیان طلاق کی سنوائی کے دوران جج عمران خان سے کہاتھا کہ ان کاجامیمہ کی نصف جائیداد 12000کروڑ پوانڈ پر کا حق ہے ۔

مگر عمران خان نے کہاتھا کہ انہیں اس پیسے کی ضرورت نہیں ہے۔ جس پر شدید متاثر ہوکر جج نے جامیمہ سے پوچھا تھاکہ تم کیوں اتنی عظیم شخصیت کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی ہیں۔

جس کے جواب میں جامیمہ نے کہاکہ میں عمران خان سے بے انتہا محبت کرتی ہوں اور ان کے ساتھ لندن میں رہنا چاہتی ہوں۔

وہ پاکستان میں نہیں رہنا چاہتی کیونکہ وہاں کے سیاسی لیڈران پر جھوٹی مقدمات درج کررہے ہیں۔

عمران خا ن سے جج نے پوچھا کہ اگر آپ جامیمہ کو عظیم خاتون اور ایک عظیم ما ں تسلیم کرتے ہوئے تو پھر کیوں لندن میں آکر جامیمہ کے ساتھ رہنا پسند نہیں کرتے ‘ جس کے جواب میں عمران خان نے کہاتھا کہ وہ اپنے وطن عزیز پاکستان کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں‘ کیونکہ وہاں پر بے انتہا غربت‘ ناخواندگی اور ناانصافی ہے۔

جب جج نے بچوں کی تحویل کے متعلق عمران سے پوچھا تو عمران نے اپنے جواب میں کہاکہ جامیمہ ایک بہترین عورت اور ایک بہترین ماں ہے لہذا میں چاہوں گے بچے ان کی ہی پاس رہیں۔

یہ کہنے کے ساتھ ہی جامیمہ اور عمران خان ایک دوسرے کو دیکھ کر غمگین او ربغلگیر ہوگئے۔

عمران خا ن کے جواب سے بے حد متاثر جج ان کے احترام میں کھڑے ہوکر عمران خان کی ستائش کی۔جب جج نے عمران او رجامیمہ کاطلاق کرایا تو دونوں کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے
واچ ویڈیو