نئی دہلی : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی پر ہوئے زعفرانی حملہ او رپولیس کے بربریت او راس کے بعد ابھی تک کوئی ٹھوس کارروائی نہ ہونے کے سبب اے ایم یو طلبہ او رسابق طلبہ میں شدید غم و غصہ ہے ۔
اسی کے تحت آج دہلی کے اوکھلا علاقہ میں قائم اے ایم یو اولڈ بوائز ایگزیکیٹیو ممبرس او رسینئر علیگ نے ملاقات کی ۔اس موقع پر ایک لیگل کمیٹی تشکیل دئے جانے کاعمل بھی انجام دیا گیا جس کا کام اے ایم یو معاملات کوباریکی سے دیکھنا اوروہاوں قانونی چارہ جوئی کرنا ہے ۔
او رساتھ ہی یہ بھی طے پایا کہ آئندہ ۲۴؍ مئی کو ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ عوام او رمیڈیا تک حقائق پہنچائے جائیں گے اور وہیں ۲۶؍ مئی کو لیگل کمیٹی کا وفد ایڈوکیٹ ارشاد احمد کی قیادت میں علی گڑھ جائے گا اورقانونی چارہ جوئی کرنے کے لئے معاملات کو سمجھے گا ۔اس موقع پر مشکور احمد عثمانی نے گزشتہ ۲؍ مئی کے حالات سے تفصیلات پیش کی اوربتایا کہ اس نے کن کن اہم شخصیات سے اس بابت بات کی ہے ۔
اس موقع پر اولڈ بوائز ایسوایشن کے صدر ایڈوکیٹ ارشاد احمد نے بتایا کہ علی گڑھ کے جو حالات ہیں ان سے لیگل کمیٹی تشکیل دی ہے ۔یہ کمیٹی تمام قانونی معاملات کو سمجھنے کے ساتھ پولیس کی بربریت اورطلبہ پر لگائے جانے والے فرضی مقدموں کی پیر وی کرے گی اورملزمین کو جیل پہنچائے گی ۔