علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی تقسیم اسنادتقریب میں موبائیل پر پابندی

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ۷ ؍ مارچ کو منعقد کی جانے والی تقسیم اسناد تقریب میں سخت سکیوریٹی رہے گی۔یہاں تک کہ شرکاء اپنے ساتھ موبائل فون بھی نہیں لیجا سکتے۔اور تمام شرکاء جلسہ کا پولیس کی جانب سے ان کا ویری فکیشن کیا جائے گا۔

جمعرات کو آگرہ زون کے ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل اجئے آنند نے یونیورسٹی کا معائنہ کیا انہوں نے آئی جی سنجیو گپتا ،ڈی ایم پانڈے کے ساتھ ایتھلیکٹس گراؤنڈ پہنچے۔جہاں صدر جمہوریہ خطاب کریں گے۔انھوں نے اس پنڈال کا بھی جائزہ لیا ۔

اور پنڈال میں غیر معیاری کپڑا استعمال کر نے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔انھوں نے صدر جمہوریہ کے ہیلی کاپٹر اترنے کی جگہ کا بھی معائنہ کیا۔

انھوں نے پولیس افسروں کو ہدایت دی کہ سکیوریٹی میں کوئی کمی نہ ہو۔

اے ایم یو تقریب کو لے کر اسٹوڈنٹس اسٹرگل کمیٹی فاردی ریزروریشن آف مسلم کے صدر عامر منٹو یونیورسٹی کے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اور اس تقریب میں رقم پانی کی طرح بہائے جانے پر افسوس اظہار کیا ۔