علیحدگی پسندوں کا احتجاج، کشمیر میں عام زندگی متاثر

سرینگر 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے اس شہر میں گزشتہ روز سکیورٹی فورسیس کی طرف سے کی گئی ناکہ بندی اور تلاشی مہم کے دوران ایک عام شہری کی ہلاکت کے خلاف آج منائے گئے علیحدگی پسندوں کے بند کے سبب وادیٔ کشمیر میں عام زندگی بُری طرح متاثر رہی۔ امن و قانون کی برقراری کے لئے حکام نے سرینگر کے بعض حصوں میں امتناعی احکام نافذ کردیئے ہیں۔ نور باغ کے 24 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے خلاف علیحدگی پسندوں سے ملحقہ اتحادی تنظیم مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے منائی جانے والی اس ہرتال کے سبب شہر میں تعلیمی ادارے، دوکانات اور خانگی دفاتر بند رہے۔ سرکاری ٹرانسپورٹ گاڑیاں اکثر بڑی سڑکوں سے غائب رہیں اور جن خانگی سواریاں گزرتی دیکھی گئیں۔