جے ڈی یو نے 8جولائی کو مجلس عاملہ کی میٹنگ طلب کی ‘ بڑا فیصلہ لیاجاسکتا ہے‘ وزیراعلی کے عہدے سے استعفیٰ دینہ اور بی جے پی سے رشتہ توڑنے کے بعد ہی آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کوئی فیصلہ لیں گے
نئی دہلی۔ این ڈی اے میں شامل ہونے کے بعد سیاسی حیثیت کھورہے بہار کے وزیراعلی او رجے ڈی یو کے صدر نتیش کمار اب ایک مریبہ پھر عظیم اتحاد کی طرف لوٹنے کی کوشش کررہے ہیں
لیکن مشکل یہ ہے کہ اس مرتبہ ان کی شرطوں پر واپسی نہیں ہوپارہی ہے بلکہ آر جے ڈی کی طرف سے شرطیں رکھی جارہی ہیں ۔
نتیش کمار چاہتے ہیں کہ پہلے آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو حمایت کا ایک لیٹر گورنر کو سونپ دیں جبکہ لالو پرساد یاد وکا کہنا ہے کہ جب تک طلاق نہیں ہوگی دوسرا نکاح کیسے ہوگا؟
حالانکہ کانگریس کی طرف سے تھوڑی نرمی برتی جارہی ہے اور 2019کے پیش نظر عظیم اتحاد میں انہیں شامل کئے جانے کے اشارے دئے جارہے ہیں تاہم ابھی تک کانگریس اعلی کمان کی طرف سے کوئی بات نہیں کہی گئی ہے۔
اس پورے معاملہ میں سیاسی پالیسی میکنگ کے لئے مشہور پرشانت کشور اہم کردار اداکرہے ہیں ۔
علاوہ ازیں نتیش کمار نے اب دہلی میں8جولائی کو قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ طلب کی ہے اور اس کی اطلاع بھی میڈیا کو دے دی گئی ہے لیکن میٹنگ کا ایجنڈا کیا ہوگا اس کی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس مجلس عاملہ میں نتیش کمار کوئی بڑا فیصلہ لے سکتے ہیں اور وہ فیصلہ این ڈی اے سے الگ ہونے کا بھی ہوسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق نتیش کمار اب بہت دیر تک بی جے پی کے ساتھ نہیں چل سکتے او ربی جے پی بھی انہیں2019میں بہت زیادہ اہمیت نہیں دینے جارہی ہے اس لیے رشتہ کا ٹوٹوٹنا تقریبا طئے تصور کیاجارہا ہے ۔
گذشتہ دنوں نیتی آیوگ کی میٹنگ میں نتیش کمار نے ایک مرتبہ پھر کھل کر بہار کے لئے خصوصی ریاست کا درجہ مانگا ہے او راپنی برہمی کا بھی اظہار کیاتھا۔
اس ساتھ ہی اب وہ مسلسل فرقہ ورایت اور فرقہ پرستوں کو نشانہ بنارہے ہیں اور بی جے پی اتحاد کو کوس رہے ہیں ۔
اس سے صاف ہورہا ہے کہ نتیش کمار کے پاس عظیم اتحاد کی طرف واپسی کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق جب لالو پرساد یادو ممبئی اسپتال میں زیر علاج تھے تو ان سے پرشانت کشور نے نتیش کمار کی طرف سے ملاقات کی تھی او رعظیم اتحاد کو دوبارہ بحال کرنے پر تبادلہ خیال کیاتھا۔
نتیش کمار کی طرف سے پرشانت کشور نے لالو پرساد کے سامنے تجویز رکھی کہ اگر آپ گورنر کو مکتوب دے دیں کہ آپ کی پارٹی جے ڈی یو کی حمایت کرتی تو نتیش کمار واپس آنے کو تیار ہیں۔
اس پر لالو پرساد یادو نے کہاتھا کہ اگر نتیش کمار عظیم اتحاد میں آنا چاہتے ہیں تو پہلے وہ بی جے پی سے اپنا رشتہ ختم کریں اور وزیراعلی کے عہدے سے استعفیٰ دیں‘ اس کے بعدغور کیاجائے گا۔
ذرائع کے مطابق لالو یاد ونے کہاکہ طلاق ہوگی تبھی تو دوسرا نکاح ہوگا۔
اس میںیہ تجویز بھی رکھی گئی تھی کہ سب کچھ پہلے جیس ہوگا یعنی نتیش کمار وزیر اعلی رہیں گے او ر تیجسوی یادو نائب وزیراعلی ہوں گے اور جولوگ پارٹی سے نکالے گئے ہیں ان کی واپسی ہوگی