کرناٹک میں بی جے پی جیت گئی تو عدم تحفظ کا احساس ہوگا:پرکاش راج

میسور: معروف ادا کار پرکاش راج نے کہا کہ اگر کرناٹک میں بی جے پی حکومت آتی ہے تو وہ ریاست میں خود کو غیر محفوظ محسوس کریں گے۔پرکاش راج نے کہا کہ گلبرگہ میں بی جے پی کے کارکنوں نے مجھ پر حملہ کیا ۔مجھ پر اور میری گاڑی پر پتھرے پھینکے گئے۔

اگر ریاست میں بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو ریاست میں ہر پل عدم تحفظ کا احساس ہوگا۔ہر دن کے ساتھ میرا ڈر بھی بڑھتا رہے گا۔ہندوستان کو ہندو راشٹر بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے پرکاش راج نے کہا کہ یہ بالکل ایک ہی بات ہی ہے جیسے کسی کوے کو قومی پرندہ بنا دینا۔پرکاش نے کہا کہ اگر ملک کو ہندوراشٹر بنانے کی بات ہورہی ہے تو ملک میں مور سے زیادہ تعداد کوے کی ہے اسے مور کی جگہ کوے کو قومی پرندہ بنادو۔

واضح رہے کہ جنوبی ہند کی فلموں کے معروف اداکار پرکاش راج نریندر مودی اور امیت شاہ کے سخت ناقدین کے طور پر جانے جاتے ہیں۔انھوں نے مودی پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مودی مخالف، ہیگڑے مخالف، امیت شاہ مخالف ہے ۔