عشق زادے کے بعد ارجن اور پرنیتی پھر ہوئے ایک ساتھ

ممبئی:سال2012کی فلم ’’ عشق زادے ‘‘ میں شائقین کا دل جیتے کے بعد ادکارہ ارجن کپور اور پرینتی چوپڑا پھر دوبارہ دیبکر بنرجی کی فلم ’’ سندیب او رپنکی فرار‘‘ایک ساتھ نظر ائیں گے۔فلم کی کہانی ہندوستان کے مکمل طور پر دو علیحدہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے مرد او رعورت پر مشتمل ہے‘جو اپنے شک وشبہ‘ بداعتمادی او رنفرت میں متحد ہیں۔

مجوزہ فلم کے متعلق اپنے بیان میں بنرجی نے کہاکہ ’’ مجھے دوبارہ اس بات کا احساس ہورہا ہے کہ یہ میری پہلی فلم ہے‘ مجھے کسی بات کا علم نہیں ہے‘ میں جانتا ہوں یہ کہنی ایک مرد اور عورت پر بنی ہے جو ایک دوسرے کے مخالف ہیں مگر ایک دوسرے کے بغیر رہ نہیں سکتے‘‘۔

یش راج فلم جس کے بیانر پر یہ فلم تیار کی جارہی ہے نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ’’ سندیب او رپنکی فرار‘‘ ارجن کپور او رپرنیتی چوپڑا پر تیار کی جارہی فلم ہے۔

ارجن نے کہاکہ ’’ مجھے فخر محسوس ہورہا ہے کہ میں دوبارہ اپنے گھر یش راج فلم میں واپسی کی اور ادی سر( ادتیہ چوپڑا) اور پرنیتی کے ساتھ دوبارہ کام کررہاہوں جو میرے پہلے فلم کی اداکارہ ہے۔

دیبکر بنرجی کا نام انڈسٹری کے نامور ہدایت کاروں میں ہے جوہمیشہ سیروتفریح کی شاندار فلمیں شائقین کے لئے پیش کرتے ہیں۔پرنیتی جو اس فلم کے لئے کافی خوش ہیں نے کہاکہ ’’عشق زادے کے بعد ارجن کپور اور دیبکر کے ساتھ دوبارہ کام کرنا میرا خواب تھا۔ ان کے فلم سب سے ہٹ کر ہوتے ہے اور گہرے نقوش بھی چھوڑتی ہے‘‘۔