تل ابیب : اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے کہا کہ ایران کا مقابلہ کرنے والے عرب ممالک سے اتحاد کے ذریعے فلسطینیوں کے ساتھ امن کے امکانات ہیں ۔ لیتھو بیا کے سرکاری ٹی وی پر ایک انٹر ویو میں نتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران کے جارحانہ تیور کی وجہ سے اکثر عرب ممالک اب اسرائیل کو اپنادشمن نہیں بلکہ اتحادی سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ اگر ہم عرب ممالک کے ساتھ پر امن تعلقات قائم کرلیتے ہیں تو فلسطینیو ں سے بہتر تعلقات استوا ر کرنے میں مدد ملے گی ۔
واضح رہے کہہ اسرائیلی وزیر اعظم گذشتہ دنو ں بالٹک ریاست کے دورے پر تھے جو کہ کسی بھی اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے پہلا دور ہ ہے ۔اسرائیل اور سعودی عرب نے ایران کے جوہری معاہدے کی مخالفت اور مشرقی وسطی میں ایران کے بڑھتے ہوئے کردار کو روکنے کی کوشش کی ہے ۔چند روز قبل ہی اقوام متحدہ کی رپورٹ کہا گیا تھا کہ اسرائیلی زیر تسلط فلسطینیو ں کی حفاظت کا حل نئی ملٹر فورس یا پولیس کے ساتھ شہری مبصرین کی تعیناتی یا اقوام متحدہ کی موجودگی کو بڑھانا ہے۔دی ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ وزارت دفاع کے ذرائع نے خوف ظاہر کیا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی حمایت کرنے والی اقوام متحدہ کی تنظیم کو مالی طور پر کمزور کرنے کی امریکی کو ششوں سے غزہ میں حماس کو تقویت ملے گی جو کہ اسرائل کے لئے خطرے کی گھنٹی ہوسکتی ہے۔ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکہ اقوام متحدہ کی پیش کی گئی فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد کوچیلنج کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے جس کے تحت پناہ گزینوں کی متعین کردہ تعریف کو مسترد کیا جائے گاکہ پناہ گزینوں کے ورثاء پنا گزین نہیں کہلائیں گے۔
واضح رہے کہ اسرائیل فلسطین تناز کی سب سے اہم وجہ فلسطینیو ں کی جانب سے اسرائیل واپس آنے کا حق کا مطالبہ ہے ۔